The news is by your side.

Advertisement

کویت میں 2 ایشیائی خواتین کا پرُاسرار قتل

کویت سٹی: کویت میں دو ایشیائی خواتین کی لاشیں ملنے سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق کویت سٹی میں ایک فلیٹ سے دو بنگلادیشی خواتین کی لاشیں ملیں جنہیں مبینہ طور پر چاقو کے وار سے قتل کیا گیا تھا۔

واقعہ شہر کے جنوب مغربی علاقے جلیب الشویوک میں پیش آیا جہاں رہائشی اپارٹمنٹ کے ایک کمرے سے دو لاشیں ملنے پر شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ انہیں فون پر اطلاع ملی تھی کہ فلیٹ میں دو لاشیں موجود ہیں اور اطلاع دینے والے شخص کو بنگلادیش سے کسی سے کال کر کے اس بارے میں بتایا تھا۔

پولیس کے مطابق اطلاع کو سنجیدگی سے لیا گیا اور فوری طور پر جائے وقوعہ کی جانب ٹیمیں بھیجی گئیں تو وہاں سے دو لاشیں ملیں جو بظاہر لگتا ہے کہ کچھ دن پرانی ہیں اور ان کے قریب سے ایک چاقو بھی ملا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لاشوں اور ابتدائی شواہد کو فرانز کے لیے لیب بھجوا دیا گیا ہے اور واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ کویت میں 2 لاکھ 60 ہزار بنگلادیشی موجود ہیں جو مختلف نجی و سرکاری شعبوں میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔

Comments

یہ بھی پڑھیں