تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

ملک کے مختلف شہروں میں "پراسرار وائرس” پھیلنے کا انکشاف

پاکستان کے مختلف شہروں میں "پراسرار وائرس” پھیلنے کا انکشاف ہوا ہے، اس وائرس کی علامات کیا ہیں؟ اور اس کا علاج کیسے ممکن ہے؟

اس حوالے سے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں ماہر صحت ڈاکٹر شوہبا لکشمی نے گفتگو کرتے ہوئے ناظرین کو اس وائرس کی علامات اور تفصیلات سے آگاہ کیا۔

انہوں نے بتایا کہ پھیلنے والا "پراسرار وائرس” بظاہر علامات سے "ڈینگی” جیسا لگتا ہے مگر جب مریض کے ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں تو ان میں "ڈینگی” کی تشخیص نہیں ہو رہی ہے۔

ڈاکٹر شوہبا لکشمی کا کہنا تھا کہ وائرل انفیکشن کے علاج کیلئے اینٹی بائیوٹک ادویات کا استعمال کسی بھی طرح کام نہیں کرتیں، اور اگر ہم یہ ادویات لیتے رہے تو ایک وقت ایسا آئے گا کہ اینٹی بائیوٹک ادویات بیکٹیریل انفیکشن میں بھی مؤثر ثابت نہیں ہوں گی۔

انہوں نے بتایا کہ کسی بھی قسم کے وائرل انفیکشن کیلئے باقاعدہ علاج کی ضرورت نہیں اور نہ ہی کوئی دوا لینی چاہیے یہ دوچار دن میں خودبخود ٹھیک ہوجاتا ہے۔

Comments

- Advertisement -