تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

عجیب اور پراسرار "روشنی” جس نے لوگوں کو خوفزدہ کردیا، ویڈیو وائرل

اوسلو : ناروے کے شہر اوسلو میں ایک عجیب اور پراسرار روشنی نے وہاں کے باشندوں کو عجیب سے خوف کا شکار بنادیا، سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہوگئی۔

گزشتہ رات ناروے میں ہونے والے ایک واقعے نے ہلچل مچا دی، اوسلو میں رات گئے ایک روشنی کے پراسرار ہیولے نے شہریوں کو پریشانی میں مبتلا کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ آسمان کی جانب سے زمین پر تیزی سے آتا ہوا ایک روشنی کا گولہ ہے۔

اس گولے کی چمک سے پوری فضا میں روشنی ہی روشنی پھیل جاتی ہے۔ چند لمحات میں پھیلنے والی اس روشنی کو بہت سے شہریوں نے اپنے موبائل کیمروں میں محفوظ کیا۔

اس حوالے سے ناروے کے میٹیر نیٹ ورک نے بتایا کہ مذکورہ واقعہ رات کے تقریباً ایک بجے پیش آیا اس روشنی کے گولے کی رفتار تقریبا 36۔36- 500ایم پی ایچ تھی اور کم از کم پانچ سیکنڈ تک نظر آیا تھا۔

میٹیر نیٹ ورک کے مطابق روشنی کا گولہ جنوبی اسکینڈی نیویا کے علاقوں میں واضح طور پر دیکھا گیا اور امید ہے کہ زمین کے کسی مقام پر گرا ہے، تاہم یہ ایک ڈراؤنا اور خطرناک واقعہ ہے۔

نیٹ ورک ترجمان نے مزید بتایا کہ پراسرار واقعے کے بارے میں حکام کو شہریوں کی متعدد ہنگامی فون کالز موصول ہوئیں تاہم خوش قسمتی سے کسی شہری کے زخمی ہونے یا کسی مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

مقامی ماہرین اب روشنی کی حقیقت اور منزل معلوم کرنے کے لئے ویڈیو فوٹیجز اور دیگر ڈیٹا کا تجزیہ کر رہے ہیں۔ ماہرین کی ایک ٹیم کو اس علاقے میں بھی بھیجا گیا ہے جہاں اس روشنی کے اترنے کا شبہ ہے۔

یہ ٹیم فی الحال ناروے کے دارالحکومت اوسلو سے تقریباً 60 کلومیٹر مغرب میں واقع ایک جنگل کی نگرانی اور جانچ پڑتال کررہی ہے جس کے بارے میں خیال کیا جارہا ہے کہ یہ اس حادثے کا مقام ہے۔

Comments

- Advertisement -