تازہ ترین

مسلح افواج کو قوم کی حمایت حاصل ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

ملت ایکسپریس واقعہ : خاتون کی موت کے حوالے سے ترجمان ریلویز کا اہم بیان آگیا

ترجمان ریلویز بابر رضا کا ملت ایکسپریس واقعے میں...

صدرمملکت آصف زرداری سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

صدر مملکت آصف علی زرداری سے سعودی وزیر خارجہ...

خواہش ہے پی آئی اے کی نجکاری جون کے آخر تک مکمل کر لیں: وفاقی وزیر خزانہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا...

سیکڑوں سال پرانا پراسرار ’ملعون‘ ڈبّا کھول دیا گیا

قاہرہ: مصر کے تاریخی بادشاہی قلعے توتن خامون  سے ملنے والے سیکڑوں سال پرانے پراسرار باکس کو کھول دیا گیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانوی یونیورسٹی کے ماہرین آثار قدیمہ کو 1922 میں جہاں 63 مزارات ملے وہی ایسا پراسرار ڈبہ (باکس) بھی ملا تھا جسے ملعون قرار دیا گیا تھا۔

محکمہ آثار قدیمہ کے ماہرین نے اس پراسرار ڈبے کو تحویل میں لے کر عجائب گھر منتقل کردیا تھا جس کے بعد گزشتہ روز اُسے میڈیا کی موجودگی میں کھولا گیا۔

باکس کھلنے سے قبل مختلف قسم کی چہ مگوئیاں کی جارہی تھیں تاہم جب اسے کھولا گیا تو اُس میں مصری فرعون کی بیوی اور اُن کی سالی کی حنوط شدہ لاشیں دریافت ہوئی۔

ماہرین کے مطابق مصر کے مغربی نائل فرعونوں کی وادی تھی جہاں سے حنوط شدہ لاشوں کا تعلق ہے، علاوہ ازیں ساڑھے تین ہزار سال قبل انسانی سینے کا حصہ بھی برآمد ہوا جسے قاہرہ کے عجائب گھر میں رکھ دیا گیا۔

مزید پڑھیں: میاں بیوی کی 2 ہزار سال قدیم حنوط شدہ ممیوں کے پاس قدیم چوہے بھی دریافت

مصری محکمہ آثار قدیمہ نے سینے کی دریافت کو سب سے قدیم قرار دیا۔ ڈاکٹر عیسیٰ زیدان کا کہنا تھا کہ ’’میرے خیال سے اس سینے کے حصے کو کھول کر مزید تحقیق کرسکتے ہیں‘‘۔

اُن کا کہنا تھا کہ باکس کھولنے سے قبل ڈاکٹرز نے اسے ہمارے لیے براہ راست باکس کھولنے کی پیش کش کی تھی جسے ہم نے قبول کیا اور میڈیا کی موجودگی میں ہی یہ عمل انجام دیا گیا۔

Comments

- Advertisement -