لندن میں آسمان پر عجیب و غریب روشنی دیکھ کر لوگ حیران رہ گئے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ساؤتھ بینک سے کیمبر ویل تک کے رہائشیوں نے آسمان پر پراسرار روشنی دیکھنے کی اطلاع دی۔
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس روشنی کو انتہائی چمکدار قرار دیا گیا۔
بعدازں علم ہوا کہ کوئنز روڈ پیکھم ریلوے اسٹیشن پر پلیٹ فارم کے اختتام سے 200 میٹر کے فاصلے پر آگ بھڑک اٹھی تھی جس کے نتیجے میں ٹریک کا آدھا میٹر حصہ لپیٹ آیا۔
لندن فائریگیڈ کا کہنا ہے کہ آگ پر قابو پانے کے لیے تین فائر انجنوں اور فائر فائٹرز کو طلب کیا گیا تھا اور ٹرین سروس کو عارضی طور پر روک دیا گیا۔
فائر بریگیڈ حکام کو تقریباً 90 کالیں موصول ہوئیں جن میں آگ کی اطلاع دی گئی جبکہ آگ پر رات 11:30 بجے قابو پالیا گیا تھا اور کچھ دیر کے بعد ٹرین سروس بحال کردی گئی۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


