بدھ, جون 10, 2026
اشتہار

گھر میں 4 کروڑ روپے مالیت کی چوری کی واردات کا معمہ حل، ماسٹر مائنڈ ملازمہ نکلی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: گھر میں‌ 4 کروڑ روپے مالیت کی نقب زنی کی واردات کی ماسٹر مائنڈ گھر میں کام کرنے والی ملازمہ آمنہ ہی نکلی۔

لاہور میں نواب ٹاؤن پولیس نے 4 کروڑ روپے مالیت کی نقب زنی کی واردات کا معمہ حل کرتے ہوئے مرکزی ملزمہ سمیت 3 افراد کو گرفتار کرلیا۔

ڈی آئی جی آپریشنز نے بتایا کہ گھر میں کام کرنے والی ملازمہ آمنہ ہی واردات کی ماسٹر مائنڈ نکلی، جس نے اپنی بہن جنت اور بھائی علی حسن کے ساتھ مل کر چوری کا منصوبہ بنایا۔

پولیس کے مطابق ملزمہ نے پہلے گھر کی مالکن کی مصروفیات، معمولات اور گھر میں قیمتی سامان رکھنے کی خفیہ جگہوں کی ریکی کی۔

حکام کا کہنا تھا کہ واردات کے روز مالکن دیگر ملازمین کو چھٹی دے کر اپنے والد کے گھر گئی تھیں، واپسی پر گھر سے 80 تولے سونا اور 3 لاکھ روپے نقدی غائب تھے، جس پر مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کیا گیا۔

ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ دورانِ تفتیش ملازمہ آمنہ اپنے بیانات میں تضاد کی وجہ سے مشکوک ہوئی، جس کے بعد مزید تفتیش میں حقیقت سامنے آگئی۔

پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے الکبیر ٹاؤن سے چوری شدہ طلائی زیورات اور نقدی برآمد کرلی جبکہ گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں