جمعرات, دسمبر 12, 2024
اشتہار

ڈاکو 5 منٹ میں بینک کا صفایا کر گئے، فوٹیج سامنے آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کی ریاست گجرات میں مسلح ڈاکو دن دیہاڑے بینک کا صفایا کرنے کے بعد باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بینک لوٹنے کا واقعہ شہر سورت میں پیش آیا جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے۔

فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جمعہ کے روز دن 11 بجے کے قریب پانچ مسلح ڈاکو موٹر سائیکل پر بینک آئے۔ انہوں نے اسلحہ کے زور پر عملے اور بینک میں موجود صارفین کو یرغمال بنایا اور رقم کا مطالبہ کیا۔

- Advertisement -

https://twitter.com/Riz_wank/status/1690213614035361792?s=20

ڈاکوؤں نے تمام افراد کو ایک کمرے میں بند کر دیا اور 14 لاکھ روپے لے کر باآسانی فرار ہوگئے۔ ملزمان کی واردات تقریباً پانچ منٹ پر مشتمل رہی۔

بینک لٹنے کی اطلاع ملتے ہی سورت پولیس حرکت میں آئی۔ پولیس نے ڈاکوؤں کی گرفتاری کیلیے شہر بھر کے تھانوں کو الرٹ جاری کر دیا اور سڑکوں پر ناکے لگا کر مشتبہ افراد سے پوچھ تاچھ کی ہدایت کی۔

حیران کُن طور پر بینک اندر اور باہر ایک بھی مسلح سکیورٹی گارڈ موجود نہیں تھا جو مزاحمت کرتا۔ سوشل میڈیا پر صارفین یہی سوال اٹھا رہے ہیں کہ بینک نے گارڈز کیوں تعینات نہیں کیے۔

اب تک ملزمان کے خلاف مقدمہ درج نہیں کیا گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں