تازہ ترین

حکومت نے پیٹرول کی قیمت کم کرنے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد: وفاقی حکومت کی جانب سے آئندہ 15...

آئی ایم ایف مشن چیف کا بیان پاکستان کے داخلی معاملات میں مداخلت قرار

اسلام آباد : وزیرمملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشا...

نیب ترمیمی ایکٹ 2023 نافذ العمل ہوگیا

اسلام آباد : نیب ترمیمی ایکٹ 2023 نافذالعمل ہوگیا،...

امریکا نے پاکستان میں من مانی گرفتاریوں کو ناقابلِ برداشت قرار دے دیا

واشنگٹن : امریکا میں سینیٹ کی خارجہ امور کمیٹی...

شمالی کوریا میں کرونا بے قابو، فوج تعینات

پیناگ یانگ: شمالی کوریا میں کرونا وبا کے سائے گہرے ہونے لگے، سربراہ کم جانگ اُن نے صورتحال پر قابو پانے کے لیے فوج تعینات کردی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق شمالی کوریا میں کرونا کیسز کی تعداد 3 لاکھ 92 ہزار تک پہنچ گئی ہے جبکہ 8 افراد ہلاک بھی ہوچکے ہیں، کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر شمالی کوریا کے سربراہ کم جانگ اُن نے ملک میں کرونا کی ادویات کی مستحکم انداز میں تقسیم کے لیے فوج کو احکامات جاری کردیے ہیں۔

خیال رہے کہ شمالی کوریا نے گزشتہ ہفتے ہی دنیا میں وبا کے آغاز کے بعد پہلی بار ملک میں کرونا کیس سامنے آنے کی تصدیق کی تھی۔

کرونا صورتحال پر بلائے گئے اجلاس میں کم جانگ نے وبا سے نمٹنے کے لیے شعبہ صحت کے حکام کے ردعمل کو انتہائی غیر ذمہ دارانہ قرار دیتے ہوئے ان پر شدید تنقید کی، کم جانگ نے میڈیکل اسٹورز 24 گھنٹے کھلے نہ رکھنے پر بھی حکام کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

دوسری جانب شمالی کوریا کے پڑوسی ملک جنوبی کوریا نے وائرس پھیلنے پر امداد کی پیشکش کی ہے۔

جنوبی کوریا کے صدر کا کہنا تھا کہ اگر پڑوسی ملک رضا مندی ظاہر کرے تو اسے کورونا کی طبی امداد فراہم کی جاسکتی ہے۔

Comments