The news is by your side.

Advertisement

‘ن لیگ کی ڈیل ہو رہی، سب راز پتہ ہیں’

پیپلزپارٹی کے رہنما نبیل گبول نے کہا ہے کہ ہمارے پاس ثبوت ہیں مسلم لیگ ن نے کیا کیاڈیل کی ‏ہے ہمارے دل میں بہت سے راز ہیں ن لیگ اب بھی ڈیل کررہی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں گفتگو کرتے ہوئے نبیل گبول نے کہا کہ نوازشریف ‏ڈیل کر کے باہرگئے اس وقت بھی ن لیگ کی ڈیل چل رہی ہے ملاقاتیں چل رہی ہیں یہ ابھی بھی ڈیل ‏کرنے میں مصروف ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں کیاڈیل کی سب پتہ ہے ہمارےپاس ثبوت ہیں مسلم لیگ ن نے کیا کیا ‏ڈیل کی ہے یہ سینیٹ میں 27سینیٹر کےگروپ کوبھی واپس لینےکیلئےتیارہیں ہم نہیں چاہتے پی ‏ڈی ایم سےعلیحدگی کااعلان کریں۔

نبیل گبول نے کہا کہ پیپلزپارٹی پی ڈی ایم میں رہےیانہیں نقصان کسی کانہیں ہے، پیپلزپارٹی پی ‏ڈی ایم میں نہیں رہتی تونقصان مسلم لیگ ن کاہے ہمیں پی ڈی ایم میں نہیں رکھناچاہتےتوفضل ‏الرحمان اعلان کردیں، اعلان کامطلب ہو گا ہم نے پی ڈی ایم کونہیں چھوڑابلکہ ہمیں نکالاگیا۔

پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ن لیگ کے محمد زبیر نے کہا کہ نوازشریف بیماری پر باہر گئے تھے ‏وزیراعظم نے منظوری دی تھی، کابینہ کی منظوری سےنوازشریف کوباہربھیجاگیاتھا۔

ان کا کہنا تھا کہ پہلےبھی کہہ چکا ہوں دوبارہ کہتا ہوں مریم نواز باہر نہیں جائیں گی حکومت ‏بےشک مریم نواز کا پاسپورٹ لےکرسمندرمیں پھینک دے، مریم نواز کا بیرون ملک جانےکاکوئی ارادہ ‏نہیں ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں