The news is by your side.

Advertisement

ن لیگ کا سندھ کے 5 شہروں‌ میں جلسوں‌ کا فیصلہ

کراچی: ن لیگ نے انتخابات سے قبل سندھ میں جلسے جلوسوں کا فیصلہ کرلیا، نواز شریف سندھ کا دورہ کرکے کراچی، سکھر، حیدرآباد، لاڑکانہ اور میرپور خاص میں جلسوں سے خطاب کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق ن لیگ نے انتخابات سے قبل سندھ میں مینڈیٹ میں اضافے کا فیصلہ کرلیا جس کے لیے پے درپے وہ کئی اقدامات کرے گی، اس حوالے سے نواز شریف  نے انتخابات سے قبل سندھ میں عوامی رابطہ مہم تیز کرنے کی ہدایت دے دی۔

ذرائع کے مطابق ن لیگ کراچی، سکھر، حیدر آباد، لاڑکانہ، میرپور خاص میں جلسے منعقد کرے گی جس سے پارٹی قائد نواز شریف خطاب کریں گے۔

جلسوں کو کامیاب بنانے کے لیے ن لیگ نے آرگنائزنگ کمیٹیاں تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے، نواز شریف نے پہلے مرحلے میں منتخب نمائندوں کو صوبے کا دورہ کرنے کی ہدایت کردی اور دوسرے مرحلے میں وزیر اعظم نواز شریف خود سندھ کا دورہ کریں گے۔

نواز شریف کا صوفی بزرگوں کے مزارات پر حاضری کا اعلان

دریں اثنا وزیراعظم نے صوفی بزرگوں کے مزاروں پر بھی حاضری دینے کا اعلان کیا ساتھ ہی ناراض لیگیوں سے رابطہ کرنے کے لے گورنر سندھ محمد زبیر عمر کو ٹاسک دے دیا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں