The news is by your side.

Advertisement

(ن) لیگ کا اسٹینڈنگ کمیٹیوں سےمستعفی ہونے کا فیصلہ

لاہور: مسلم لیگ(ن) نے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئرمین نہ بنانے پر اسٹینڈنگ کمیٹیوں سے مستعفی ہونےکا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق (ن) لیگ نے حمزہ شہباز کو پی اے سی کا چیئرمین نہ بنانے پر اہم اقدام اٹھاتے ہوئے اسٹینڈنگ کمیٹیوں سے استعفے دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ (ن) لیگ کل صبح10بجےاسٹینڈنگ کمیٹیوں سےمتعلق اسپیکر کواستعفےجمع کرائے گی۔ (ن) لیگ کے70ارکانِ پنجاب اسمبلی اسٹیڈےنگ کمیٹیوں کےممبرز ہیں جن میں سے 67ارکان کےاستعفے پارٹی کے پاس جمع ہوگئے ہیں ۔

ذرائع نے بتایا کہ 3ممبران کےاستعفےبھی بہت جلد(ن) لیگ کےپاس پہنچ جائیں گے اور وہ بھی اسپیکر کے پاس جمع کرائے جائیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ (ن) لیگ سلمان رفیق ودیگر ارکان اسمبلی کے پروڈکشن آرڈرجاری نہ ہونے پر سخت نالاں ہے اور اسٹیڈئنگ کمیٹیوں سے مستعفی ہونے کی ایک وجہ یہ بھی ہے۔

fb-share-icon0
Tweet 20

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں