تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

عثمان بزدار سے ملاقات کیوں کی؟ ن لیگ کا اپنے اراکین اسمبلی کیخلاف بڑا فیصلہ

لاہور : نواز لیگ نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات کرنے کی پاداش میں چھ ن لیگی اراکین اسمبلی کو سزا دے دی، 6 ایم پی ایز کی بنیادی رکنیت معطل کرکے شوکاز نوٹس جاری کردیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے ملاقات کرنے والے چھ ارکان کی بنیادی رکنیت معطل کرتے ہوئے انہیں شوکاز نوٹس جاری کردیے ہیں مذکورہ اراکین اسمبلی کو ان شوکاز نوٹسز کا جواب دینے کیلئے ایک ہفتے کی مہلت دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ تین روز قبل ن لیگ سے تعلق رکھنے والے 6 رکن پنجاب اسمبلی نے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے ملاقات کی اور انہیں اپنے حلقتے کے مسائل سے آگاہ کیا، ان ارکان اسمبلی میں چوہدری اشرف، نشاط ڈاہا، محمد ارشد، فیصل نیازی ، اظہر عباس اور غیاث الدین شامل تھے۔

بعد ازاں ایک ٹی وی پروگرام میں اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ن لیگی ایم پی اے نشاط ڈاہا کا کہنا تھا کہ پارٹی کی اجازت کے بغیر وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات کی۔ اگر میں لوٹا ہوں تو پھر نواز شریف بھی لوٹا ہے۔

مزید پڑھیں : نوازشریف خود لوٹے ہیں، ن لیگی ایم پی اے

ان کہنا تھا کہ اگر پارٹی انہیں نکالنا چاہتی ہے تو نکال دے، انہوں نے کہا کہ میں حلقے کے عوام کے مسائل کے حل اور ان کی ترقی کی خاطر وزیراعلیٰ پنجاب سے ملا تھا۔

انہوں نے کہا کہ مجھے پارٹی سے نکالنے کی کسی میں جرات نہیں ہے، حمزہ شہباز کو چیلنج کرتا ہوں مجھے پارٹی سے نکال کر دکھائیں۔

Comments

- Advertisement -