تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

پنجاب اسمبلی کے اجلاس کیلیے (ن) لیگ کی حکمت عملی تیار

لاہور: پنجاب اسمبلی کے کل ہونے والے اجلاس کے لیے مسلم لیگ (ن) نے حکمت عملی تیار کرلی۔ پارٹی نے تمام ارکان اسمبلی کو لاہور میں رہنے کی ہدایت کر دی۔

ذرائع کے مطابق پنجاب اسمبلی کا ہنگامہ خیز اجلاس آج دوپہر دو بجے ہوگا جس کے لیے حکومت اور اپوزیشن نے اپنی اپنی حکمت علمی طے کرلی۔

اسپیکر سبطین خان کی جانب سے بلائے گئے اجلاس کا ایجنڈا جاری کر دیا گیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کے لیے اعتماد کا ووٹ لینا ایجنڈے میں شامل نہیں۔

پی ٹی آئی اور مسلم لیگ (ق) کی قیادت اجلاس سے متعلق مشاورت کر چکی ہے جبکہ مسلم لیگ (ن) نے اجلاس سے پہلے پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کرلیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ اور وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق اجلاس کی صدارت کریں گے۔ اجلاس میں اسمبلی سیشن کے لیے مشاورت کی جائے گی۔

Comments

- Advertisement -