اتوار, جون 14, 2026
اشتہار

این 5 ہائی وے، پاکستان کا 320 ملین ڈالر قرض کا معاہدہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پاکستان اور ایشین انفرااسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک میں 320 ملین ڈالر قرض کا معاہدہ ہو گیا۔

وزارت اقتصادی امور کے مطابق قرض کی رقم این5 ہائی وے کی بحالی کے منصوبے پر خرچ کی جائےگی۔ وفاقی وزیر احدچیمہ کی موجودگی میں اقتصادی امور ڈویژن اور اےآئی آئی بی حکام نے معاہدہ پر دستخط کیے۔

احمد چیمہ نے کہا کہ این5 کوریڈور ملکی معیشت اور علاقائی تجارت کےلیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے این 5منصوبہ سندھ، پنجاب اور خیبرپختونخوا میں ٹرانسپورٹ رابطے مضبوط بنائے گا۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اےآئی آئی بی پاکستان کا قابلِ اعتماد ترقیاتی شراکت دار ہے این 5 کی بحالی سے علاقائی رابطہ کاری، تجارت اور معاشی ترقی میں تیزی آئے گی۔

اےآئی آئی بی کے تعاون سے شاہراہ کو جدید اور ماحول دوست معیار پر استوار کیا جائے گا۔ پاکستان اور ایشین انفرااسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک کے درمیان تعاون کا نیا سنگِ میل قائم کرے گا۔ این5 کی تعمیرِنو موسمیاتی تبدیلیوں سے ہم آہنگ جدید ڈیزائن کے تحت کی جائے گی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پائیدار ترقی اور رابطہ کاری کے فروغ کیلئے معاہدہ بڑی پیشرفت ہے این 5بحالی منصوبہ ملک میں طویل المدتی اور مؤثر ٹرانسپورٹ نظام کی بنیاد بنے گا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں