جمعہ, دسمبر 6, 2024
اشتہار

این اے 154 ضمنی الیکشن کیلئے انتخابی مہم کا آج آخری روز

اشتہار

حیرت انگیز

لودھراں : این اے ایک سو چون ضمنی الیکشن کیلئے انتخابی مہم کا آج آخری روز ہے، مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف نے سیاسی قوت کے بھرپور مظاہرے کیلئے پکاروڈپر ڈیرہ لگا لیا ہے، دونوں جماعتیں آج مہم کے سلسلے کا آخری جلسہ کررہی ہیں.

این اےایک سو چون میں ضمنی الیکشن کے معرکہ کیلئے انتخابی مہم اختتام پذیر ہورہی ہے، انتخابی مہم کے آخری روز حکمراں جماعت ن لیگ اور تحریک انصاف نے بھرپور پاور شو کیلئے پکار روڈ کو اکھاڑہ بنالیا ہے، دونوں جماعتیں آج آخری جلسہ کررہی ہیں.

ن لیگ کے اپنے امیدوار صدیق خان بلوچ کامیابی کیلئے خاصے پُر امید ہیں تو دوسری جانب پی ٹی آئی بھی جہانگیر خان ترین کی کامیابی کے دعوے کررہی ہے.

- Advertisement -

این اے ایک سو چون میں ضمنی الیکشن کا ماحول کسی طور عام انتخابات سے مختلف نہیں، بیس امیدوار دنگل میں حصہ لے رہے ہیں، شہرمیں ہر طرف سیاسی جماعتوں کے جھنڈے بینرز پوسٹرز اور نعرےدرج ہیں، اب بیلٹ باکس کے ذریعے فیصلہ ہونے کو ہے کہ بازی پینتیس سال سے علاقے میں اثر و رسوخ رکھنے والے صدیق خان بلوچ لے جائیں گے یا تبدیلی آئے گی.

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں