تازہ ترین

چیئرمین پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا

اسلام آباد: سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک...

’بیلٹ پیپر پر پی ٹی آئی نہ ہو تو بھی الیکشن شفاف اور قانونی ہوں گے‘

لندن: نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی کا پریکس اینڈ پروسیجر قانون کیخلاف جواب سپریم کورٹ میں جمع

اسلام آباد: صدر سپریم کورٹ بار عابد زبیری اور...

عازمین حج کیلیے مخصوص سوٹ کیس اور موبائل پیکچ

اسلام آباد: عازمین حج کیلیے بڑی خوشخبری یہ ہے...
Array

ضمنی الیکشن سے قبل پی ٹی آئی کو بڑی کامیابی مل گئی

ملتان: این اے 157 کے ضمنی انتخاب سے قبل ہی پی ٹی آئی کو بڑی کامیابی مل گئی۔

تفصیلات کے مطابق ملتان سے تعلق رکھنے والے سابق وفاقی وزیر سکندر حیات بوسن نے این اے 157 کے ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کی حمایت کا اعلان کردیا ہے۔

انہوں نے یہ اعلان شاہ محمود قریشی سے ملاقات کے بعد کیا،ملاقات میں این اے 157 سے پی ٹی آئی امیدوار مہربانو بھی موجود تھیں۔

اس موقع پر شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ عوام فضل الرحمان،زرداری، نواز،شہبازکی اصلیت جان چکے، ان لوگوں نےقومی خزانےسے1100ارب روپے کی ڈکیتی کی، اقتدارمیں آتے ہی سب سےپہلےانہوں نےنیب قانون کو تبدیل کیا۔

پی ٹی آئی رہنما نے الزام عائد کیا کہ یہ لوگ عوامی مفادات کی نہیں بلکہ ذاتی مفادات کی سیاست کررہےہیں۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ملک اس وقت سیلاب کیساتھ قرضوں میں بھی ڈوب چکاہے، ہم بحرانوں کی زد میں ہیں، ایسے حالات میں کراچی سےخیبرتک ایک ہی آوازسنائی دیتی ہے کہ "کون بچائےگاپاکستان عمران خان عمران خان” کی صدائیں ہیں.

انہوں نے کہا کہ یہ امپورٹڈ حکومت مرکزمیں دو ووٹوں کےسہارے کھڑی ہے، صرف ایک جھونکےکی مہمان ہے، سیاسی تجربہ کہہ رہا ہےکہ یہ حکومت اب چند دنوں کی مہمان ہے۔

واضح رہے کہ مذکورہ سیٹ پاکستان تحریک انصاف کے سابق ایم این اے زین قریشی کے استعفے سے خالی ہوئی تھی، این اے 157 کے ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ 11 ستمبر کو ہو گی۔

Comments

- Advertisement -