بدھ, اپریل 22, 2026
اشتہار

این اے 185 میں ضمنی انتخابات کے غیر حمتی و غیر سرکاری نتائج

اشتہار

حیرت انگیز

ڈی جی خان (24 نومبر 2025) : قومی اسمبلی کے حلقے این اے 185 ڈی جی خان میں ضمنی انتخابات میں کے316 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حمتی و غیر سرکاری نتائج آگئے۔

ڈی جی خان کے حلقے این اے 185 کے 145 پولنگ اسٹیشنز کا اب تک کا غیرحتمی اور غیر سرکاری نتیجہ موصول ہوگیا ہے۔

غیرحتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق ن لیگ کے محمود قادر لغاری55418ووٹ لے کر آگے ہیں، جبکہ پی پی کے دوست محمد کھوسہ 28798ووٹ لے کر ان سے پیچھے ہیں۔

یاد رہے کہ قومی اسمبلی کے 6 اور پنجاب اسمبلی کے 7 حلقوں میں ضمنی انتخابات کیلیے پولنگ اتوار کے روز سخت حفاظتی انتظامات میں صبح 9 بجے شروع ہوئی جو شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہی۔

5بجے تمام پولنگ اسٹیشن کے دروازے بند کر دیے گئے اور کسی کو داخل ہونے کی اجازت نہیں دی گئی، جو پہلے سے اندر موجود تھے انہیں ووٹ ڈالنے کی اجازت دی گئی۔

ضمنی انتخابات میں سکیورٹی کیلیے پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کی گئیں وزارت داخلہ نے الیکشن کمیشن کی درخواست پر فوج کی تعیناتی کی منظوری دی تھی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں