پیر, فروری 10, 2025
اشتہار

فاروق ستار سے معاملات طے نہ ہو سکے، ایم کیوایم نے امیدوار کا اعلان کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

ڈاکٹر فاروق ستار کے پتنگ کے نشان پر الیکشن لڑنے کا معاملہ طے نہ ہو سکا۔ ایم کیو ایم نے این اے 245 کے ضمنی انتخاب کے لیے اپنے امیدوار کا اعلان کر دیا۔

نمائندہ اے آر وائی نیوز کے مطابق ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی اوع ڈاکٹر فاروق ستار کے درمیان ہونے والی ملاقاتیں بے سود ثابت ہوئیں۔

این اے 245: پی ٹی آئی نے امیدوار کا اعلان کر دیا

ایم کیو ایم نے این اے 245 کے ضمنی انتخاب کے لیے امیدوار کا اعلان کر دیا ہے۔ سابق ڈسٹرکٹ چئیرمین ایسٹ معید انور ایم کیو ایم کے امیدوار ہوں گے جس کے لیے پارٹی ٹکٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

ایم کیو ایم نے بارشوں کے بعد بھرپور انتخابی مہم کے آغاز کا فیصلہ کیا ہے۔ بارشوں میں کارکنان ، ذمہ داران اور بلدیاتی امیدواران کو علاقوں میں فعال رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اہم ترین

مزید خبریں