تازہ ترین

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت دے دی

وفاقی حکومت نے برآمد کنندگان کو آٹا برآمد کرنے...

وزیراعظم شہباز شریف آج چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی سے اہم ملاقات کریں گے

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف اور چیف جسٹس سپریم...

این اے 245: پی ٹی آئی نے امیدوار کا اعلان کر دیا

تحریک انصاف کے کراچی کے حلقہ این اے 245 کے ضمنی انتخاب کے لیے محمود مولوی کو امیدوار نامزد کر دیا۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے صوبائی صدر علی زیدی نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ این اے 245 سے محمود مولوی پی ٹی آئی امیدوار ہوں گے وہ پی ٹی آئی میں بہت سال سے سرگرم ہیں انہوں نے بڑی کرپشن پکڑنے اور روکنے میں بہت مدد کی ہے پورٹ اینڈ شپنگ میں کرپشن پکڑنے میں کافی مدد کی۔

علی زیدی نے کہا کہ این اے 240 میں لڑائی جھگڑا ہوتا رہا پتہ ہی نہیں چلا کہ کیا ہو رہا ہے اب این اے 245 میں ووٹنگ ٹرن آؤٹ سے پتہ چلے گا پی ٹی آئی کتنی بڑی جماعت ہے پیپلزپارٹی سندھ کی جماعت بن کر رہ گئی ہے جب کہ ایم کیوایم بھی کراچی کےاندرکی جماعت بن کررہ گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 2019 میں بھی کراچی میں موسلادھار بارش ہوئی تھی ہم نےنالے صاف کئے تھے ، کراچی نہیں ڈوبا، 2020میں ہم نے نالے صاف نہیں کئے تو کراچی ڈوب گیا اب ہم نے سارے نالے بنوائے سڑکیں بنوائیں، وفاق کی جانب سے 35ارب روپے سے نالے ٹھیک کرائے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے 350میگاواٹ زیادہ بجلی دی تاکہ کراچی کی صنعتیں چلیں کراچی والوں پر لوڈشیڈنگ کا بم گرا ہے انڈسٹری تباہ ہورہی ہے مچھیرے کشتی لیکر پانی میں نہیں جاسکتےکیونکہ ڈیزل مہنگا ہو گیا ان کی معاشی پالیسیز کی وجہ سے ہزاروں گھرانے بربادہوجائیں گے۔

Comments

- Advertisement -