The news is by your side.

این اے 246 لیاری: عمران خان کے کاغذات نامزدگی درست قرار

کراچی کے حلقہ این اے 246 لیاری پر ضمنی الیکشن کے لیے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے کاغذات نامزدگی درست قرار دیے گئے ہیں۔

عدالت نے ریٹرننگ افسر کے فیصلےکو درست قرار دیتے ہوئے اپیلیں مسترد کر دیں۔ عمران خان این اے 246 کے ضمنی انتخابات میں حصہ لےسکیں گے۔

عمران خان کے کاغذات کو ایم کیوایم اور پیپلزپارٹی نےچیلنج کیا تھا۔

’لیاری سے عمران خان کی ضمانت ضبط ہو گی‘

واضح رہے کہ کراچی کے حلقہ این اے 237، 239 اور 246 لیاری سے تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کے کاغذات نامزدگی منظور کیے گئے تھے۔

کراچی سے ہی قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 246 پر پاکستان پیپلز پارٹی کے نبیل گبول اور جاوید ناگوری جب کہ ایم کیو ایم پاکستان کے سید طیب حسین ہاشمی نے عمران خان کے کاغذات نامزدگی پر اعتراضات دائر کیے تھے۔

واضح رہے کہ اسپیکر راجا پرویز نے تحریک انصاف کے11 ارکان کے استعفے منظور کئے تھے۔ جس کے بعد الیکشن کمیشن نے 9 حلقوں پر انتخابی شیڈول کا اعلان کررکھا ہے۔

قومی اسمبلی کی 9 نشستوں پر ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ 25 ستمبر کو ہوگی۔

Comments

یہ بھی پڑھیں