جمعرات, فروری 19, 2026
اشتہار

این اے 249ضمنی انتخاب؛ پی ٹی آئی نے امیدواروں سے درخواستیں طلب کر لیں

اشتہار

حیرت انگیز

تحریک انصاف نے کراچی کے حلقہ این اے 249 پر ضمنی انتخاب کے لیے امیدواروں سے ‏درخواستیں طلب کر لیں۔

پی ٹی آئی کراچی کے صدر خرم شیر زمان کا کہنا ہے کہ فیصل واوڈا کے استعفے کے بعدخالی ‏ہونے والی نشست پر امیدواروں سے درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔ ‏

خرم شیرزمان نے کہا کہ درخواستوں کےبعدپارلیمانی بورڈ حتمی امیدوار کا اعلان کرے گا، تحریک ‏انصاف ضمنی الیکشن کےمیدان میں بھرپورتیاری سےاترےگی اور اپنی نشست پردوبارہ اکثریت ‏سےکامیابی حاصل کرے گی۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی رہنما فیصل واوڈا کے استعفے کے بعد ن لیگ ‏کی قیادت نے سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع ن لیگ کا کہنا ہے کہ مفتاح اسماعیل پی ڈی ایم کے مشترکہ امیدوار ہوں گے۔

واضح رہے کہ این اے 249 پر 2018 میں شہباز شریف اور فیصل واوڈا مدمقابل تھے، سابق وفاقی ‏وزیر فیصل واوڈا نے شہباز شریف کو شکست دی تھی۔

سینیٹر کا انتخاب لڑنے کے لیے فیصل واوڈا نے قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دیا تھا، ان ‏کے استعفیٰ دینے کے بعد این 249 کی نشست خالی ہوئی ہے۔

یاد رہے کہ سندھ سے پی ٹی آئی کے ایم این اے فیصل واوڈا اور پیپلز پارٹی کےسندھ اسمبلی کے ‏رکن جام مہتاب کے سینیٹر منتخب ہونے سے ان کی قومی اورسندھ اسمبلی کی دونشستوں پر ‏ضمنی انتخابات اگلے دو ماہ میں ہوں گے جن کا اعلان الیکشن کمیشن کرے گا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں