The news is by your side.

Advertisement

این اے 249؛ الیکشن کمیشن کا بڑا حکم

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 249 میں ضمنی الیکشن کے سلسلے میں انتخابی مہم کے دوران ‏ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر الیکشن کمیشن کا بڑا اقدام سامنے آگیا۔

حلقے میں تحریک انصاف کی جانب سے مسلسل ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر کارروائی کا ‏حکم جاری کر دیا۔

الیکشن کمیشن نے ایس ایس پی کیماڑی اور ایس ایس پی ویسٹ کو مراسلہ بھیجا ہے جس میں کہا ‏گیا ہے کہ سینیٹر فیصل ووڈا ، ایم پی اے ملک شہزاد اعوان اور ایم پی اے سعید آفریدی کو ‏حلقے سے نکلا جائے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق مسلسل ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہورہی ہے، سینیٹر فیصل ووڈا ، ‏ایم پی اے ملک شہزاد اعوان اور ایم پی اے سعید آفریدی کی جانب سے مسلسل ضابطہ اخلاق ‏کی خلاف ورزی کی گئی پولیس سینیٹر فیصل واوڈا ، رکن سندھ اسمبلی ملک شہزاد اعوان اور سعید ‏احمد کے خلاف کارروائی کرے۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کے منع کرنے کے باوجود مزکورہ پارلیمنٹرین انتخابی ‏مہم چلا رہے ہیں۔

الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے امیدوار کی جانب سے مستقل ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ‏پر امجد آفریدی کو تیسرا شو کاذ نوٹس جاری کر دیا ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں