The news is by your side.

Advertisement

این اے 249، پریزائیڈنگ افسران کو مجسٹریٹ کے اختیارات مل گئے

‏ کراچی کے حلقہ این اے 249 کے ضمنی انتخاب کے دوران پریزائیڈنگ افسران کو مجسٹریٹ کے ‏اختیارات دیدیے گئے۔

ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر سید ندیم حیدر کا کہنا ہے کہ پریزائیڈنگ افسران خلاف ورزی کرنے والوں ‏کو سزا سنا سکیں گے، پولنگ اسٹیشن کے قریب لائوڈ اسپیکر کے استعمال اور شور شرابے پر پابندی ‏ہوگی۔

سید ندیم حیدر نے کہا کہ خلاف ورزی کرنے والے شخص کو پریزائڈنگ افسر 3 ماہ تک قید کی سزا ‏سناسکتا ہے، بیلٹ پیپر چھیننے، خراب کرنے یا لے جانے والے کو 6 ماہ قید سمیت 20 ہزار روپے ‏نقد جرمانے کی سزا دے جاسکتی ہے۔

اسی طرح پریزائڈنگ افسران ووٹ کی رازداری ظاہر کرنے والے شخص کو 6 ماہ قید کی سزا دے ‏سکتے ہیں جب کہ سیاسی جماعتوں کو پولنگ اسٹیشن کے 400 میٹر سے باہر کیمپ لگانے کی ‏اجازت ہوگی۔

پولنگ اسٹیشن کے اندر موبائل فون کا استعمال ممنوع ہوگا، پولنگ ایجنٹس بھی فون استعمال نہیں ‏کرسکیں گے، پریذائیڈنگ افسران کے علاوہ کسی کو موبائل فون کے استعمال کی اجازت نہیں ‏ہوگی۔

Comments

یہ بھی پڑھیں