جمعرات, فروری 13, 2025
اشتہار

کراچی :این اے258میں ضمنی انتخاب،پولنگ جاری

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : قومی اسمبلی کے حلقے این اے258میں ضمنی انتخاب کےلیے پولنگ کا عمل جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کےحلقہ 258 کی یہ نشست مسلم ن لیگ کےرکن قومی اسمبلی عبدالحکیم بلوچ کے استعفیٰ دینے کے بعد خالی ہوئی تھی۔

ایم کیوایم پاکستان نےقومی اسمبلی کی نشست این اے258میں ضمنی انتخاب کے بائیکاٹ کا اعلان کیاتھا۔

این اے 258 میں ووٹرز کی تعداد 4 لاکھ 8ہزار 613 ہے جبکہ حلقے میں 287 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں۔حلقے میں تمام پولنگ اسٹیشنز کو حساس قرار دیا گیا ہے اور ہرپولنگ اسٹیشن کے اندر اور باہر رینجرز کے اہلکار تعینات ہیں۔

قومی اسمبلی کی نشست این اے 258 پر پیپلزپارٹی کے امیدوار عبدالحکیم بلوچ سمیت 14امیدوار مد مقابل ہیں۔

مزید پڑھیں:کراچی: این اے258میں ضمنی انتخابات ملتوی

خیال رہے کہ اس سےقبل این اے 258 میں انتخابات کی تاریخ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے 24نومبردی گئی تھی۔

ڈی جی رینجرزسندھ میجررجنرل بلال اکبر نے الیکشن کمیشن سے درخواست کی تھی کہ دفاعی نمائش دوہزار سولہ کے انتظامات کے سبب رینجرز مصروف ہے جس کی وجہ سے این اے دوسواٹھاون پر ضمنی پولنگ ملتوی کی جائے۔

الیکشن کمیشن نے استدعا منظور کرتے ہوئے پولنگ کی نئی تاریخ 28نومبر مقرر کرکی تھی ۔این اے دوسواٹھاون کے ضمنی معرکے کے موقع پر تمام پولنگ اسٹیشن کو حساس قرر دیاگیاتھا۔

واضح رہے کراچی میں مسلم لیگ نواز کے واحد ایم این اے عبدالحکیم بلوچ نے رکنیت سے استعفیٰ دےکر پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی تھی جس کے بعد یہ نشست خالی ہوئی تھی ۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں