site
stats
پاکستان

این اے 267: ضمنی انتخابات جاری، 17 امیدوارمیدان میں

کوئٹہ: بلوچستان کے حلقہ این اے 267 جھل مگسی میں ضمنی انتخاب کے لئے پولنگ جاری ہے، مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف سمیت 14امیدوار میدان میں ہیں۔

قومی اسمبلی کی یہ نشست الیکشن ٹریبونل کی جانب سے دھاندلی کےالزامات کےبعد خالی قراردی گئی تھی۔

حلقےمیں رجسٹرڈ ووٹروں کی تعدادایک لاکھ 45 ہزاردوسو87ہے ۔مجموعی طورپر 165 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں جوکہ تمام کے تمام حساس قرار دیئے گئےہیں۔

ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ ن کےخالدخان مگسی اورپی ٹی آئی کےسرداریارمحمدرند سمیت چودہ امیدوارمیدان میں ہیں۔

الیکشن کےموقع پرپولیس ایف سی اورلیویز کےعلاوہ فوج بھی ہائی الرٹ ہے جبکہ سی سی ٹی وی کیمروں سے سرویلنس کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔

این اے 267 سے سال 2013 کے الیکشن میں مسلم لیگ ن کے خالد مگسی 42098 ووٹ لے کرکامیاب قرارپائے تھے۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top