پشاور : این اے 31 پشاور میں ہونے والے ضمنی انتخاب میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اے این پی کے رہنما غلام احمد بلور کو شکست دے دی۔
تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کی 8 اور پنجاب اسمبلی کی 3 نشستوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات میں پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔
اکیلے عمران خان نے سارے ن لیگ،جمعیت،نیشنل، پی پی والوں کو شکست دی اج۔۔ غیر سرکاری نتیجہ۔
شکریہ پشاور۔ #عوام_کی_جیت #بلے_پہ_ٹھپہ pic.twitter.com/2Jib1QYKhx— PTI Khyber Pakhtunkhwa (@PTIKPOfficial) October 16, 2022
این اے 31 پشاور کے تمام 265 پولنگ اسٹیشنز کا غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق این اے31پشاور میں عمران خان پہلے اور غلام بلور دوسرے نمبر پر ہیں۔
غیرحتمی نتیجہ کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان 57ہزار824ووٹ لیکر کامیاب جبکہ اے این پی کے غلام احمد بلور32ہزار253ووٹ لے سکے۔