تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

این اے 71ضمنی الیکشن: پولنگ اسٹیشن کے باہر فائرنگ 2 افراد جاں بحق

سیالکوٹ: قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 75 میں ہونے والے ضمنی الیکشن پرتشدد شکل اختیار کرگیا، پولنگ اسٹیشن کے باہر فائرنگ کے نتیجے میں دو نوجوان جاں بحق ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق این اے 75 کے ضمنی الیکشن کے موقع پر ڈسکہ کے علاقے گوئند میں پولیس اسٹیشن کے باہر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں سات افراد شدید زخمی ہوئے تھے، زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کے لئے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا ،جہاں دوران علاج دو زخمی دم توڑ گئے۔

ایم ایس سول اسپتال سیالکوٹ نے دو افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ فائرنگ کے نتیجے میں سات افراد زخمی بھی ہوئے ، جنہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔ریسکیوذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ رنجھائی اسٹاپ پولنگ اسٹیشن347 کے قریب پیش آیا، فائرنگ کے باعث ووٹرز میں شدید خوف وہراس پھیل گیا اور وہ جانے بچانے کے لئے محفوظ مقام کی جانب بھاگے، فائرنگ کے بعد پولنگ اسٹیشن میں ووٹنگ کا عمل روک دیا گیا ہے۔

ضمنی الیکشن میں مدمقابل پی ٹی آئی اور نون لیگ نے ایک دوسرے پر پولنگ اسٹیشن میں گھسنے کا الزام عائد کیا ہے، پی ٹی آئی کارکنان کا الزام ہے کہ لیگی ایم پی اے ذیشان رفیق نے کارکنوں کے ہمراہ پولنگ اسٹیشن پر دھاوا بولا اور گیٹ زبردستی کھول کر پولنگ اسٹیشن میں داخل ہوئے۔

بعد ازاں پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر لیگی کارکنان کو پولنگ اسٹیشن سے باہر نکالا، اس دوران پولنگ کا عمل سست روی کا شکار ہوئی۔

پی ٹی آئی اور نون کے درمیان تلخ کلامی اور جھگڑے کی نوبت اس وقت ہوئی، جب عثمان ڈار نے گورنمنٹ کالج برائے خواتین اور بوائز کالج کا دورہ کیا، جس پر لیگی کارکنان نے سخت نعرے بازی کی اس موقع پر پی ٹی آئی کارکنان نے بھی جوابی نعرے لگانے شروع کردئیے۔

اس موقع پر پولیس نے گورنمنٹ کالج برائے خواتین اور بوائز کالج کے مین گیٹ بند کو بند کیا، گیٹ بند کرنے پر لیگی کارکنان اور پولیس کے درمیان ہاتھا پائی، تاہم پولیس نے احتجاج کرنے والے لیگی کارکنان کو باہر دھکیل دیا، کشیدہ حالات کے باعث پی ٹی آئی عثمان ڈار پولنگ اسٹیشن کا دورہ کرکے واپس چلے گئے۔

Comments

- Advertisement -