The news is by your side.

Advertisement

این اے 75: ’’ن لیگ ہارنے جارہی ہے‘‘

لاہور: معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار نے کہا کہ نوشین افتخار نے آج بھی دھاندلی کا الزام لگادیا، ن لیگ والے سامنے آکر کہیں کہ جو نتیجہ ہوا قبول کریں گے، ن لیگ ہارنے جارہی ہے۔

اے آر وائی نیوز نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہا کہ ہم انہیں دھاندلی کے پیچھے چھپنے نہیں دیں گے، جو نتیجہ ہوا ہم قبول کریں گے، ن لیگ والوں کو بھاگنے نہیں دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ 25 سے 30 فیصد ٹرن آؤٹ رہا ہے، گزشتہ بار 40 فیصد سے زائد تھا، الیکشن کمیشن دیکھے لوگ بار بار باہر نہیں نکل سکتے۔

عثمان ڈار نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے انتظامات تسلی بخش ہیں، رانا ثنا اللہ اور ان کے شرپسند عناصر پر حلقے میں آنے پر پابندی ہے، ن لیگ ہارنے جارہی ہے، دھاندلی کا چورن بکنے نہیں دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ آج فیصلہ ہوجائے گا ڈسکہ کس کا قلعہ ہے، 4 ہزار سے زائد پولیس اہلکار، ایک ہزار سے زائد رینجرز اہلکار موجود ہیں، الیکشن کمیشن کے اپنے افسران آج تعینات ہیں۔

عثمان ڈار نے کہا کہ شفافیت کے لحاظ سے آج کا الیکشن زبردست کروایا گیا، الیکشن کمیشن اور اس انتخاب کو متنازع نہیں بنانا، ن لیگ آج ہارنے جارہی ہے۔

واضح رہے کہ حلقہ این اے 75 ڈسکہ کے ضمنی الیکشن میں پولنگ کا عمل مکمل ہوگیا جبکہ ووٹوں کی گنتی کا سلسلہ جاری ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں