منگل, اگست 18, 2026
اشتہار

ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے والوں کے لئے اہم خبر

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی نے ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے پر فوری جرمانہ عائد کرنے کی تجویز کی مخالفت ‌کردی۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اہم اجلاس میں ایف بی آر کی جانب سے تجویز کردہ متعدد سخت ترامیم پر تفصیلی غور کیا گیا ہے۔

قائمہ کمیٹی نے عوامی اور تاجر دوستی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے پر فوری طور پر بھاری جرمانے عائد کرنے کی حکومتی تجویز کی سخت مخالفت کر دی۔

کمیٹی اراکین نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ ٹیکس گوشوارے جمع نہ ہونے پر فوراً جرمانہ عائد کرنا کسی طور پر درست نہیں ہے، کیونکہ بیماری، فوتگی یا کسی اور ناگہانی آفت کے باعث گوشوارے جمع نہ کرانے والوں کے لیے یہ قانون شدید مشکلات کا سبب بنے گا۔

قائمہ کمیٹی نے تجویز دی ہے کہ گوشوارے جمع نہ کرانے پر جرمانے کا وقت فوری کے بجائے کم از کم 3 ماہ کیا جائے، اس حوالے سے انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کی ترمیم کو دوبارہ تحریر کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

اہم ترین

شعیب نظامی
شعیب نظامی
Shoaib Nizami reports Finance, Fedeal Board of Revenue, Planning , Public Accounts, Banking, Capital Market, SECP, IMF, World Bank, Asian Development Bank, FATF updates for ARY News

مزید خبریں