تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

زمین پر ناجائز قبضے کی شریعت میں‌ کیا سزا ہے؟

طاقت ور لوگوں کی جانب سے مظلوموں کی زمین اور املاک پر قبضے کی روایت بہت پرانی ہے، زمینوں پر قبضے کا یہ سلسلہ آج بھی جاری ہے اور جدید دور میں اسے چائنا کٹنگ کا نام دیا گیا جہاں طاقت ور افراد نے سرکاری اراضی پر ناجائز مکانات تعمیر کر کے لوگوں کو فروخت کیے۔

اس حوالے سے اے آر وائی کیو ٹی وی کے ایک پروگرام میں مفتی محمد اکمل سے سوال کیا گیا کہ کسی کی زمین پر ناجائز قبضہ کرنا اور اُس پر تعمیرات کے حوالے سے شریعت محمدﷺ میں کیا سزا تجویز کی گئی ہے؟

مفتی محمد اکمل نے بتایا کہ ’نبی ﷺ کا ارشاد ہے کہ اگر کوئی شخص کسی کی ایک بالشت کے برابر زمین کو غصب کرے گا تو اللہ رب العزت قیامت کے روز اس جگہ کے نیچے موجود ساتوں زمینوں کے جمع کر کے ایک طوق بنائے گا اور اُسے ہار کی طرح قبضہ کرنے والے کے گلے میں ڈالا جائے گا‘۔

مفتی اکمل کا کہنا ہے کہ زمین کی گہرائی کا علم اللہ رب العزت کے علاوہ کسی کو نہیں ہے، اب انسان اندازہ کرسکتا ہے کہ ایک بالش برابر بھی زمین ہے اور جب اُس کا ہار جب گلے میں ڈالا جائے گا تو اس کے وزن کی وجہ سے انسان دب جائے گا اور روزِ قیامت سب کے سامنے ذلیل و رسوا ہوگا۔

ویڈیو دیکھیں: جنوں کے شر سے بچنے کا اسلامی طریقہ

مفتی محمد اکمل کا کہنا ہے کہ جن لوگوں نے کئی کئی ہزار رقبے کے پلاٹس اور دکانوں پر قبضے کر رکھے ہیں جس کی وجہ سے حقدار حسرت سے اپنی ہی چیز کو دیکھتا ہے تو قبضہ کرنے والے افراد کے اہل خانہ اس سے حاصل ہونے والے مال پر عیش کررہے ہیں اور حقدار کے چہرے کی بے بسی اُن کے دلوں کو موم نہیں کررہی تو ایسے لوگوں کو حساب دینا پڑے گا۔

ویڈیو دیکھیں


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -