ہفتہ, مارچ 7, 2026
اشتہار

کراچی ایئرپورٹ پر ناقص انتظامات اور بد انتظامی پر ارکان کا ایوان میں احتجاج

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : کراچی ایئرپورٹ پرناقص انتظامات اور بد انتظامی پر ارکان نے ایوان میں احتجاج کرتے ہوئے حکومت سے نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس میں کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ناقص انتظامات، امیگریشن میں تاخیر اور مسافروں کے ساتھ ناروا سلوک کے خلاف ارکانِ پارلیمنٹ نے آواز اٹھا دی۔

پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری نے سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سول ایوی ایشن کی نااہلی کی وجہ سے جناح ایئرپورٹ پر نظام مفلوج ہو چکا ہے، مسافر خوار ہو رہے ہیں اور امیگریشن کلیئرنس کا عمل سست روی کا شکار ہے۔

ایم کیو ایم کے رہنما امین الحق نے مطالبہ کیا کہ ایئرپورٹ خستہ حالی کا شکار ہے، وہاں کے امیگریشن سسٹم کو فوری طور پر جدید دور کے تقاضوں کے مطابق اپ گریڈ کیا جائے۔

مرزا اختیار بیگ نے ایوان کو بتایا کہ ایئرپورٹ پر ان مسافروں کو بھی بلاوجہ تنگ کیا جاتا ہے جن کے پاس تمام قانونی دستاویزات مکمل ہوتی ہیں۔

حکومت کی جانب سے طارق فضل چوہدری نے کہا کہ کراچی ایئرپورٹ معیشت کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور ارکان کی تمام جائز تجاویز پر عمل درآمد کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ  ایئرپورٹس کی حالت بہتر بنانے کے لیے انہیں آؤٹ سورس کرنے کی ضرورت ہے تاکہ عالمی معیار کی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اسلام آباد ایئرپورٹ کے مستقبل کے حوالے سے بھی اہم فیصلے کیے جا رہے ہیں، کل کے اجلاس میں متعلقہ وفاقی وزیر ایوان میں پیش ہو کر ان تمام مسائل پر باقاعدہ جواب دیں گے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں