جمعرات, فروری 12, 2026
اشتہار

اڈیالہ جیل میں صحافی کو دھمکی: بانی پی ٹی آئی کیخلاف قومی اسمبلی میں مذمتی قرارداد منظور

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: قومی اسمبلی میں بانی پی ٹی آئی کے صحافی سے نامناسب رویے پر مذمتی قرارداد منظور کرلی گئی۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس میں بانی پی ٹی آئی کی جانب سے اڈیالہ جیل میں سینئر صحافی اعجاز احمد کو دھمکیاں دینے اور بدکلامی پر مذمتی قرارداد منظور کرلی گئی۔

قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ بانی نے سینئر صحافیوں کے خلاف ہراسانی کی مہم شروع کی ہے، ان کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے اور صحافیوں کی ٹرولنگ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔

قرارداد میں کراچی میں صحافی امتیاز میر کے قتل کی بھی مذمت کی گئی۔

اجلاس کے دوران چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے قرارداد رکوانے کی کوشش کی لیکن اسپیکر ایاز صادق نے ان کی بات مسترد کردی۔ اسپیکر نے کہا کہ آپ صحافیوں کے پاس جانے کے بجائے خوارج کے لیے احتجاج کر رہے تھے۔ بیرسٹر گوہر نے مؤقف اختیار کیا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ابھی نہیں ہوئی، کل ملاقات ہوگی اور وہ معاملے کو دیکھیں گے۔

اسمبلی کے اجلاس کے دوران بانی پی ٹی آئی کے رویے پر صحافیوں نے پارلیمانی گیلری سے واک آؤٹ کیا۔

اس حوالے سے وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ سیاست اور صحافت کا گہرا رشتہ ہے، احتجاج صحافیوں کا حق ہے لیکن سیاستدانوں کو زیادہ احتیاط کرنی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ تنقید کرنا حق ہے لیکن تشدد مناسب نہیں، کسی کو ایوان کا ماحول خراب نہیں کرنے دیں گے۔

وزیر قانون نے کہا کہ دہشت گردوں کی حمایت کرنے والوں کو بے نقاب ہونا ہوگا، مسلح افواج کے جوان ملکی دفاع کے لیے قربانیاں دے رہے ہیں اور ہم دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کی مخالفت کرنے والوں کے ساتھ کھڑے نہیں ہوسکتے۔

وزیر قانون نے اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ سنی اتحاد کونسل کے ارکان صرف حاضری لگاکر ایوان سے نکل جاتے ہیں اور کارروائی کا حصہ نہیں بنتے، اپوزیشن کو عوامی مفاد کے کاموں میں شریک ہونا چاہیے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں