جمعرات, جون 18, 2026
اشتہار

بھارتی شہریت بل کے خلاف قومی اسمبلی میں قرارداد متفقہ طور پر منظور

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: بھارتی شہریت بل کے خلاف قومی اسمبلی میں قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں بھارتی شہریت بل کے خلاف قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی، قرارد میں کہا گیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے غیرقانونی الحاق کو مسترد کرتے ہیں، بی جے پی حکومت فاشسٹ اور انتہاپسندانہ سوچ کو ہوا دے رہی ہے، پر امن احتجاج کرنے والوں کے خلاف بدترین تشدد کا مظاہرہ کیا گیا۔

ایوان میں قررداد وفاقی وزیر شفقت محمود نے پیش کی جس میں کہا گیا تھا کہ یہ ایوان آسام کے 20 لاکھ مسلمانوں کی شہریت کے خاتمے کی مذمت کرتا ہے، یہ قانون اقوام متحدہ کے عالمی قانون کے خلاف ہے اور ایوان بھارت کے اس قانون کو مسترد کرتا ہے۔

قرارداد کے متن کے مطابق عالمی برادری، اقوام متحدہ بھارت پر امتیازی قانون کی واپسی کے لیے زور دے، مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کا فوری خاتمہ کیا جائے، سٹیزن شپ ایکٹ میں امتیازی شقوں کو فوری ختم کیا جائے۔

قرارداد میں کہا گیا کہ اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں اور طلبا کے خلاف تشدد فوری بند کیا جائے، بھارت پر زور دیا جائے کہ وہ انسانی حقوق کا تحفظ یقینی بنائے۔

واضح رہے کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھارتی شہریت قانون کے خلاف قرارداد کی تجویز دی تھی جس پر حنا ربانی کھر کا کہنا تھا کہ بھارتی عزائم اور قانون کے خلاف قرارداد کی حمایت کریں گے۔

یاد رہے کہ بھارتی پارلیمںٹ میں مسلم مخالف بھارتی شہریت بل کے خلاف احتجاجی مظاہرے جاری ہیں اب تک 6 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوچکے ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں