The news is by your side.

Advertisement

اسپیکر قومی اسمبلی کی فاٹا کے رکن کو دھمکی

اسلام آباد: قومی اسمبلی اجلاس کے دوران اسپیکر کے روکنے کے باوجود مسلسل بولنے پر ایاز صادق نے گل آفریدی کو بات نہ ماننے پر ہال سے باہر پھینکنے کی دھمکی دے دی۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت شروع ہوا تو  وقفہ سوالات کے دوران فاٹا انضمام کے حوالے سے بحث کا آغاز ہوا، حکومتی اتحادی جماعت خیبرپختونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ نے فاٹا اصلاحات پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ ’’اگر انضمام کا نفاذ کیا گیا تو پھر بین الاقوامی تنازع شروع ہونے کا خطرہ ہے‘‘۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی آزادی سے قبل فاٹا کے علاقے میں ایف سی آر کا قانون نافذ تھا جو افغان حکومت اور انگریزوں کے درمیان تھا تاہم قبائلی عمائدین فیصلہ کر کے پاکستان کی حمایت کا غیر مشروط اعلان کیا۔

Gul-Afridi

محمود اچکزئی کے بیان کے بعد ایوان میں حکومتی نمائندوں اور اپوزیشن جماعتوں نےشور شرابا شروع کردیا تاہم اسی دوران فاٹا سے تعلق رکھنے والے حکومت کے حمایتی رکن قومی اسمبلی شاہ گل آفریدی نے مائیک کھلنے کا انتظار کیے بغیر اونچی آواز میں احتجاج کرنا شروع کردیا۔

فاٹا کے رکن اسمبلی کے غصے کو دیکھتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی نے انہیں خاموش کروانے کی کوشش کی تو وہ نہ ماننے جس پر ایاز صادق نے شاہ گل آفریدی کو مخاطب کر کے کہا کہ ’’اگر خاموش نہ ہوئے تو ایوان سے باہر پھینکوا دوں گا‘‘۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں