اتوار, فروری 9, 2025
اشتہار

تحریک عدم اعتماد کیسے ناکام بنائی جائے ؟ چیئرمین سینیٹ اور اسپیکر قومی اسمبلی کی ملاقاتوں کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے تحریک عدم اعتماد ووٹنگ سے قبل ناکام بنانے پر صادق سنجرانی سے مشاورت کی، اسپیکرتحریک عدم اعتماد کو رولنگ کے ذریعے ناکام بنانا چاہتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی ملاقاتوں کا احوال سامنے آگیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک عدم اعتماد ووٹنگ سے قبل ناکام بنانے پر اسپیکر نے صادق سنجرانی سے مشاورت کی۔

ذرائع نے بتایا کہ اسپیکرتحریک عدم اعتماد کو رولنگ کے ذریعے ناکام بنانا چاہتے ہیں اور چیئرمین سینیٹ کی 23 جولائی 2019 کی رولنگ استعمال کرنے کے خواہاں ہٰیں۔

صادق سنجرانی نے بطورچیئرمین سینیٹ 3سال پہلے رولنگ دی تھی، جس میں انھوں نے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی برطرفی سے متعلق درخواست کو مسترد کردیا تھا۔

ذرائع نے کہا کہ اسپیکر نے رولنگ کو بنیاد بناکر تحریک عدم اعتماد مسترد کرنے پر بھی مشاورت کی تاہم چیئرمین سینیٹ نے انھیں اس حوالے سے کوئی ایڈوائس نہیں دی، ایڈوائس نہ دینے کی وجہ سینیٹ اور اسمبلی قواعد کا بعض امور پر مختلف ہونا ہے۔

ذرائع کے مطابق کسی بھی اسپیکر نے ماضی میں اس حوالے سے کوئی رولنگ نہیں دی اور قومی اسمبلی سیکرٹریٹ بھی رولنگ پر تحریک مسترد کرنے کے حق میں نہیں۔

اہم ترین

مزید خبریں