تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

پی ٹی وی پرلیگی امیدوارکی انتخابی مہم روکی جائے، تحریک انصاف

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف نے وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب سے مطالبہ کیا ہے کہ سرکاری ٹی وی پر ن لیگ کی امیدوار کی انتخابی مہم کو بھی روکا جائے، قوانین کے برعکس این اے 120 میں حزب اختلاف کے امیدوار کا بلیک آؤٹ کیا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف سیکریٹریٹ کی جانب سے وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کو ایک خط تحریرکیا  گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ لاہور کے حلقہ این اے 120 میں ہونے والے ضمنی انتخاب کی مہم میں نواز لیگ کی امیدوار کلثوم نوازکی انتخابی مہم کو سرکاری ٹی وی پر باقاعدگی سے نشرکیا جارہا ہے۔

مزید پڑھیں: این اے 120 ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، بلال یاسین سے جواب طلب

دوسری جانب حزب اختلاف کی امیدوار یاسمین راشد کی مہم سرکاری ٹی وی پر نہیں دکھائی جارہی، خط میں کہا گیا ہے کہ انتخابات کے تمام قانونی واخلاقی تقاضے بالائے طاق رکھ کر صرف کلثوم نواز کو تشہیردی جارہی ہے جو قابل اعتراض ہے۔

مزید پڑھیں: این اے 120انتخابی مہم ،کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو نوٹس جاری

قومی وسائل پر حکومتی امیدوار کی تشہیر بلاجواز اور ناقابل قبول ہے، تحریک انصاف نے خط میں این اے120میں کلثوم نواز کی انتخابی مہم کی تشہیر رکوانے کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی کی خواتین سے ن لیگی کارکنان کی مبینہ بدتمیزی

Comments

- Advertisement -