کراچی: چور نے نابینا قاری کا موبائل فون بائیک رائیڈر کے ذریعے واپس بھجوا دیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں بصارت سے محروم قاری امجد کا موبائل دھوکے سے چوری کرنے کے واقعے پر اے آر وائی نابینا قاری کی آواز بن گیا۔
اے آر وائی نیوز پر خبر چلنے کے بعد چور نے گھبرا کر فون واپس کر دیا، چور نے جامعہ دارالہدیٰ کے مؤذن اور نعت خواں نابینا قاری امجد کا موبائل فون ایک بائیک رائیڈر کے ذریعے واپس بھجوایا۔
اس رائیڈر کے زریعے رات گئے گلشن اقبال سے چور نے موبائل واپس بھجوایا https://t.co/hraC9ian5Z pic.twitter.com/kNNoJ395AN
— Faizullah Khan فیض (@FaizullahSwati) May 4, 2023
بائیک رائیڈر نے بتایا کہ گلشن اقبال سے رات گئے حسن لیاقت نامی شخص نے رائیڈ بک کروائی تھی، رائیڈ بک کروانے والے شخص نے جامعہ دارالہدیٰ میں قاری امجد کو موبائل فون دینے کا کہا۔
کراچی : چور نے نعت ریکارڈ کرکے وائرل کرنے کے بہانے نابینا موذن کو کس طرح لوٹا؟ ویڈیو دیکھیں
انھوں نے کہا ’’مجھے خود حیرت تھی کہ اتنا مہنگا موبائل کیسے ایک بائیک رائیڈر کے حوالے کر رہا ہے، جامعہ دارالہدیٰ پہنچ کر جب موبائل قاری امجد کے حوالے کیا تو اس کے بعد مجھے واقعے کا علم ہوا۔‘‘
قاری امجد نے موبائل فون ملنے پر کہا کہ میں اے آر وائی کا شکر گزار ہوں، اے آر وائی کی کاوش کے بغیر یہ ممکن نہ تھا۔