کھیلوں کے میدان سے افسوسناک خبر، لیجنڈری کوچ کا اچانک انتقال

نیویارک: امریکی ریاست پنسلوانیا کے شہر فلاڈیلفیا میں مقیم باکسنگ کے لیجنڈری کوچ ناظم رچرڈ سن اچانک انتقال کر گئے۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق باکسنگ کی دنیا کے نامور کھلاڑیوں برنارڈ ہوپکن اور شین موسلے کو تیار کرنے والے ناظم رچرڈ سن کا انتقال جمعے کے روز ہوا۔
لیجنڈری کوچ کے اچانک انتقال پر باکسنگ سے جڑے افراد نے افسوس کا اظہار کیا اور اُن کے اہل خانہ کے ساتھ تعزیت کی۔
ایوان دیر ہولی فیلڈ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ’آج ہم نے ایک لیجنڈ کو کھو دیا، ناظم رچرڈ سن خدا آپ کو سکون عطا فرمائے۔
ہیوی ویٹ باکسر پرو ایڈی چیمبر نے لکھا کہ ’ناظم رچرڈ سن کے انتقال کا مجھے یقین نہیں آرہا، ایسا نہیں ہوسکتا‘۔
بعد ازاں انہوں نے اپنے ایک اور ٹویٹ میں لیجنڈری کوچ کی خدمات کو سراہا اور کہا کہ ’آپ نے میری زندگی میں محسن کا کردار ادا کیا جس کے لیے میں آپ کا مشکور ہوں‘۔
Today we lost a legend in the #Boxing community. RIP Nazim Richardson. pic.twitter.com/2MS4GXvdXt
— Evander Holyfield (@holyfield) July 24, 2020
علاوہ ازیں سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ناظم رچرڈ کے مداحوں نے بھی افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ آج کے دن ہم ایک اچھے استاد سے محروم ہوگئے۔ رچرڈ سن امریکی ریاست پنسلوانیا کے شہر فلاڈیلفیا میں مقیم تھے۔