سرکاری ہیلی کاپٹرکا استعمال، عمران خان 7اگست کونیب میں طلب -
The news is by your side.

Advertisement

سرکاری ہیلی کاپٹرکا استعمال، عمران خان 7اگست کونیب میں طلب

پشاور: قومی احتساب بیورو نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو سرکاری ہیلی کاپٹر استعمال کرنے کے کیس میں 7 اگست کو طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق نیب خیبرپختونخواہ نے سرکاری ہیلی کاپٹراستعمال کرنے کے کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کو دوبارہ 7 اگست کو طلب کرلیا۔

سرکاری ہیلی کاپٹرکے کیس میں سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ پرویز خٹک سمیت دیگر افسران پہلے ہی اپنے بیانات ریکارڈ کروا چکے ہیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل گزشتہ ماہ نیب نے سربراہ تحریک انصاف عمران خان کو سرکاری ہیلی کاپٹر کے استعمال کے کیس میں طلب کیا تھا تاہم وہ پیش نہیں ہوئے تھے۔

عمران خان کے وکیل بابراعوان کی جانب سے نیب کو مراسلے کے ذریعے جواب بھجوایا گیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ عمران خان پارٹی کی انتخابی مہم کی قیادت کررہے ہیں اس لیے 18 جولائی کو وہ نیب میں پیش نہیں ہوسکتے۔

مراسلے میں کہا گیا تھا کہ انتخابات کے فوری بعد عمران خان نیب کے سامنے پیش ہوں گے انہوں نے نیب سے درخواست کی تھی کہ قومی احتساب بیورو مناسب سمجھے تو آئندہ سماعت کے لیے 7 اگست کی تاریخ مقررکرلے۔

عمران خان کے سرکاری ہیلی کاپٹراستعمال کرنے پرنیب کا نوٹس

واضح رہے کہ رواں سال 2 فروری کو چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے سرکاری ہیلی کاپٹراستعمال کرنے پر نیب کے سربراہ نے نوٹس لیتے ہوئے ڈی جی نیب خیبرپختونخوا کوانکوائری کاحکم دیا تھا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں