ہفتہ, اپریل 18, 2026
اشتہار

نیب ترمیمی بل 2026 کثرت رائے سے منظور

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد (05 مارچ 2026): قومی احتساب بیورو (نیب) ترمیمی بل 2026 کثرت رائے سے قومی اسمبلی میں منظور ہو گیا۔

نیب ترمیمی بل کی اس سے قبل آج ہی سینیٹ نے بھی منظوری دی تھی، اس بل کے تحت نیب آرڈیننس کی سیکشن 4،5،6 اور 9 میں ترامیم کی گئی ہیں۔

حکومت چیئرمین نیب کی 3 سالہ مدت پوری ہونے کے بعد اسے مزید 3 سال توسیع دے سکے گی، بل میں ایک نئی دفعہ 32 اے شامل کی گئی ہے، نیب مقدمات میں ملزمان کو دوسری اپیل کا حق بھی دے دیا گیا ہے۔

دوسری اپیل کے حق کے مطابق ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف 30 دن میں وفاقی آئینی عدالت میں اپیل دائر کی جا سکے گی۔

حکومت، پی پی میں نیب ترمیمی بل کی بیشتر شقوں پر اتفاق رائے ہو گیا، ذرائع

بیرسٹر گوہر نے بل پر اعتراض کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیب ترمیم کے ذریعے عدلیہ کو مزید متنازع بنایا جا رہا ہے، چیئرمین نیب کی مدت ملازمت 3 سال مکمل ہو چکی ہے، اب چیئرمین کی مدت ملازمت میں توسیع کی جا رہی ہے، کیا چیئرمین کے عہدے کے لیے 25 کروڑ عوام میں سے کوئی اور اہل نہیں ہے۔

بیرسٹر گوہر نے ترمیمی بل کو امتیازی قانون سازی قرار دیا، اور کہا کہ عدلیہ کو متنازع بنایا گیا اور اب مزید متنازع بنایا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی اور حکومت کے درمیان اس ترمیمی بل پر اختلافات تھے جنھیں دور کر لیا گیا تھا، جس کے بعد بل پاس ہونے کا راستہ ہموار ہو گیا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں