بدھ, اپریل 15, 2026
اشتہار

حکومت، پی پی میں نیب ترمیمی بل کی بیشتر شقوں پر اتفاق رائے ہو گیا، ذرائع

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد (04 مارچ 2026): اہم قانون سازی کے معاملے پر حکومت کی ایک اور بڑی مشکل آسان ہو گئی، حکومت اور ن لیگ میں قانون سازی کے معاملے پر رابطے ہوئے ہیں۔

ذرائع پیپلز پارٹی کے مطابق حکومت اور پی پی میں نیب ترمیمی بل کی بیشتر شقوں پر اتفاق رائے ہو گیا ہے، حکومت نے پی پی کے تحفظات دور کر دیے ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ حکومت نے پیپلز پارٹی کو نیب ترمیمی بل پر اعتماد میں لے لیا ہے، پی پی کو نیب ترمیمی بل کا مسودہ گزشتہ روز فراہم کیا گیا تھا جس پر پی پی نے بل پر اپنی ترامیم حکومت کو بھجوا دیں، اور حکومت نے ان ترامیم سے اتفاق کر لیا ہے۔

پیپلز پارٹی ذرائع کے مطابق نیب ترمیمی بل کی دو شقوں پر اختلاف برقرار ہے، آج امکان ہے کہ تمام شقوں پر اتفاق رائے طے پا جائے گا، اور یہ بل جمعرات کو سینٹ اور قومی اسمبلی سے منظور ہونے کا امکان ہے۔

خیال رہے کہ حکومت نے نیب ترمیمی بل پر پی پی سے حمایت کی درخواست کی تھی، ذرائع کے مطابق چیئرمین نیب کی مدت ملازمت میں توسیع اس ترمیمی بل کا حصہ ہے۔

+ posts

جہانگیر خان اے آر وائی نیوز اسلام آباد کے نمائندے ہیں۔ وہ پارلیمانی امور، صحت، کشمیر، جی بی اور پیپلز پارٹی سے متعلق خبریں رپورٹ کرتے ہیں۔

اہم ترین

جہانگیر خان
جہانگیر خان
جہانگیر خان اے آر وائی نیوز اسلام آباد کے نمائندے ہیں۔ وہ پارلیمانی امور، صحت، کشمیر، جی بی اور پیپلز پارٹی سے متعلق خبریں رپورٹ کرتے ہیں۔

مزید خبریں