The news is by your side.

Advertisement

نیب نے جیو اور جنگ کے مالک میر شکیل الرحمان کو گرفتار کرلیا

لاہور: نیب نے جیو اور جنگ کے مالک میر شکیل الرحمان کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق نیب نے جیو اور جنگ کے مالک میر شکیل الرحمان کو گرفتار کرلیا، میر شکیل پر نواز شریف سے 54 پلاٹ رعایت پر حاصل کرنے کا الزام ہے۔

اس سے پہلے میر شکیل الرحمان سے 5 مارچ کو 2 گھنٹے تفتیش کی گئی تھی، میر شکیل الرحمان آج دوسری بار نیب کے سوالات کے جوابات دینے کے لیے پیش ہوئے تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ غیر قانونی پلاٹوں پر میر شکیل نیب کے سوالوں کے جواب نہیں دے پائے جس کے بعد نیب نے انہیں حراست میں لے لیا۔

نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ میر شکیل نے زمین سے ملحقہ گلیوں کو بھی پلاٹس میں شامل کرایا،نواز شریف کے دور میں میر شکیل کو 54 پلاٹس پر رعایت ملی، نیب میں دوبارہ پیشی پر میر شکیل تسلی بخش جواب نہ دے سکے۔

نیب کے مطابق میر شکیل الرحمان سوالوں کے جواب دینے کے بجائے نیب کو دھمکیاں دیتے رہے، میر شکیل الرحمان کا کہنا تھا کہ میں طاقتور ہوں نیب کو سیدھا کردوں گا۔

نیب ذرائع کے مطابق میر شکیل کے دو گھروں کے بجلی، گیس، پانی کے اخراجات قومی خزانے سے ادا کیے گئے، میر شکیل الرحمان مطمئن نہیں کرسکے، امکان تھا کہ وہ بیرون ملک فرار ہوجائیں گے۔

fb-share-icon0
Tweet 20

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں