جمعہ, دسمبر 6, 2024
اشتہار

نیب کل ڈاکٹرعاصم کا ریمانڈ حاصل کرے گی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: نیشنل احتساب بیورو نے ڈاکٹرعاصم کی گرفتاری کی کارروائی مکمل کرلی، درج کئےگئےمقدمے میں باقاعدہ ریمانڈ حاصل کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق رینجرزاورپولیس کے بعد نیب نے بھی ڈاکٹرعاصم کی گرفتاری کی کاغذی کارروائی مکمل کرلی اورنیب ڈاکٹرعاصم سےتفتیش کرنےکےلئےان کاریمانڈ بھی حاصل کرے گا۔

نیب نے ڈاکٹرعاصم کےخلاف کیس نمبر231097/15 درج کیا ہے، مقدمہ میں ڈاکٹر عاصم پراربوں روپےکی کرپشن کا الزام عائد کیاگیاہے

- Advertisement -

نیب نے یہ کاروائی گزشتہ روزڈاکٹرعاصم کے دو قریبی ساتھیوں کی نیب عدالت میں پیشی کے بعد کی، دونوں ساتھی شعیب وارثی اورزوہیرصدیقی چودہ روزہ ریمانڈ پرنیب کے حوالے کئے گئے۔

دونوں ملزمان پرغیرقانونی سی این جی اسٹیشنزکوگیس کنکشن دینےاورکرپشن کا الزام ہے۔

جے آئی ٹی کی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر عاصم دہشت گردوں کے علاج میں معاونت فراہم کرتے تھے۔

ڈاکٹرعاصم نوے روز تک رینجرزکے ریمانڈ میں رہے جس کے بعد پولیس نےان کےخلاف دہشت گردوں کے علاج میں معاونت فراہم کرنےپرمقدمہ درج کرکےان کاچارروزہ ریمانڈحاصل کرلیا۔

دوسری جانب رینجرز نے گشتہ روزڈاکٹرعاصم کے نجی اسپتال پر چھاپہ مارکرعملے سے پوچھ گچھ بھی کی تھی۔

واضح رہے کہ انسداد دہشت گردی کی عدالت نے جمعرات کو ڈاکٹرعاصم حسین کو 4 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں