The news is by your side.

Advertisement

نیب کی کارروائی ، سابق میونسپل کمشنر کورنگی گرفتار، سونے کی اینٹیں،بٹن اور غیرملکی کرنسی برآمد

کراچی : نیب راولپنڈی نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے سابق میونسپل کمشنرکورنگی مسرورمیمن کو دو ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا اور سونے کی اینٹیں،بٹن، ڈالر،درہم اور ریال برآمد کرلئے۔

تفصیلات کے مطابق نیب راولپنڈی نے کراچی میں بڑی کارروائی کی اور کارروائی میں سابق میونسپل کمشنر کورنگی مسرور میمن کو 2ساتھیوں اور بھاری خزانے کیساتھ گرفتار کرلیا۔

نیب ذرائع نے کہا کہ اکاؤنٹ آفیسر وکاش اور آڈٹ آفیسر دھرم ویر کوبھی گرفتار کر لیا گیا، آپریشن میں کئی ملین کی ٹی ٹی کی رسیدیں بھی نیب کے ہاتھ لگ گئیں۔

کارروائی میں سونے کی اینٹیں ، بٹن ، ڈالرز ، درہم اور ریال بھی برآمد ہوئے ، برآمد کی گئی رقم کو گننے کیلئے نیب کو مشینوں کا استعمال کرنا پڑا۔

نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ کورنگی میونسپل کارپوریشن کیلئے آئل خریداری اور دیگرامور میں کرپشن کی گئی ، رشوت لیکر ٹھیکے دیئے جاتے، کم آئل لیکر زیادہ کی رسیدیں کاٹی جاتیں، رقوم جعلی اکاؤنٹس میں ڈالی گئیں، بیرون ملک بھی منتقل ہوئیں۔

بعد ازاں نیب کی جانب سے ملزمان کو منتظم جج احتساب عدالت کے روبرو پیش کیا گیا ، جہاں سے ملزمان کا راہداری ریمانڈ لے کر راولپنڈی منتقل کیا جائے گا۔

خیال رہے نیب راولپنڈی کےہاتھوں گرفتار مسرور میمن گزشتہ سال ضلع کیماڑی سےریٹائرڈ ہوئے ، مسرور میمن محکمہ کے ایم سی میں کئی اضلاع میں میونسپل کمشنر تعینات رہے۔

آخری پوسٹنگ میونسپل کمیشنر کی حیثیت سے ضلع کیماڑی میں تھی جبکہ چیف افسر ضلع کونسل بھی کئی سال تعینات رہے ، مسرور میمن پر غیر قانونی ٹھیکوں اورپیٹرول میں کرپشن کاالزام ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں