جمعہ, جنوری 24, 2025
اشتہار

غیر قانونی اثاثوں کی تحقیقات ، ضمانت کے باوجود شرجیل میمن کی رہائی مشکل میں پڑ گئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : سابق صوبائی وزیر شرجیل میمن کی ضمانت کے باوجود رہائی مشکل میں پڑگئی، نیب نے غیرقانونی اثاثوں کے نئے مقدمے میں شرجیل میمن کی جیل میں گرفتاری ڈال دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق صوبائی وزیر شرجیل میمن کی ضمانت منظور ہوتے ہی نیب نے نئے کیس میں ان کی گرفتاری ڈال دی ، ذرائع کا کہنا ہے شرجیل میمن کے خلاف غیر قانونی اثاثے بنانے کی تحقیقات شروع کی گئی ہے، احتساب عدالت کےحکم کے تحت شرجیل میمن کو وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کرائی گئی

نیب ذرائع کے مطابق ضمانت منظور ہونے پرتفتیش کی اجازت کےلیےعدالت سے رجوع کیاجائےگا اور عدالت سے شرجیل میمن کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا بھی کی جائے گی۔

- Advertisement -

خیال رہے سندھ ہائی کورٹ میں محکمہ اطلاعات سندھ میں پونے چھ ارب روپے کرپشن کیس کی سماعت جسٹس کے کے آغا اور جسٹس عمر سیال پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے کی اور عدالت نے سابق صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کی درخواست ضمانت50 لاکھ روپے میں منظورکرلی تھی۔

مزید پڑھیں: کرپشن ریفرنس میں شرجیل میمن کی ضمانت منظور

عدالت نے شرجیل انعام میمن کی درخواست ضمانت پر گذشتہ سماعت پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

اس سے قبل سندھ ہائیکورٹ نے 2 بار شرجیل انعام میمن کی درخواست ضمانت مسترد کی تھی ، ریفرنس میں 17 ملزمان نامزد ہیں ، ریفرنس میں سابق سیکرٹری انفارمیشن ذوالفقار شلوانی سمیت 13 ملزمان جیل میں ہیں۔

واضح رہے سابق صوبائی وزیراطلاعات شرجیل انعام میمن اور دیگر پر15-2013 کے دوران سرکاری رقم میں 5 ارب 76 کروڑ روپے کی خرد برد کا الزام ہے۔

شرجیل انعام میمن پرالزام ہے کہ انہوں نے مذکورہ رقم صوبائی حکومت کی جانب سے آگاہی مہم کے لیے الیکٹرونک میڈیا کو دیے جانے والے اشتہارات کی مد میں کی جانے والے کرپشن کے دوران خرد برد کی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں