ہفتہ, فروری 14, 2026
اشتہار

نیب کا زلفی بخاری کی 800 کنال زرعی اراضی نیلام کرنے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی(25 ستمبر 2025): قومی احتساب بیورو (نیب) نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ذوالفی بخاری کی 800 کنال زرعی اراضی نیلام کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر تحصیل جنڈ ضلع اٹک نے اس حوالے سے باضابطہ نیلامی اشتہار جاری کردیا جس کے مطابق نیلامی یکم اکتوبر کو دن 11 بجے میونسپل دفتر جنڈ میں کی جائے گی۔

اسسٹنٹ کمشنر کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق یہ کارروائی ڈپٹی ڈائریکٹر کوارڈ انویسٹیگیشن ونگ کے احکامات پر کی جا رہی ہے۔

ذوالفی بخاری کی نیلام کی جانے والی اراضی میں ایک رقبہ 771 کنال 9 مرلے اور دوسرا رقبہ 25 کنال 7 مرلے پر مشتمل ہے، واضح رہے کہ ذوالفی بخاری 190 ملین پاؤنڈ کیس میں اشتہاری قرار دیے جا چکے ہیں۔

یاد رہے کہ اسلام آباد کی احتساب عدالت اسلام آباد نے 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس میں اشتہاری ملزم زلفی بخاری کی جائیداد ریفرنس کے ساتھ منسلک کرنے کے احکامات جاری کیے تھے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں