اتوار, مارچ 8, 2026
اشتہار

نیب کو اعظم سواتی کی گرفتاری سے روک دیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور : پشاور ہائی کورٹ نے نیب کو اعظم سواتی کی گرفتاری سے روک دیا اور کہا آپ انکوائری جوائن کریں، نیب گرفتار نہیں کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق پشاور ہائیکورٹ میں اعظم سواتی کی نیب نوٹس کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی، سماعت جسٹس سید ارشد علی اور جسٹس ڈاکٹر خورشید اقبال نے کی۔

وکیل نے بتایا کہ درخواست گزار کونیب نےنوٹس جاری کرکے23 جون کوطلب کیاتھا، درخواست گزار کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج ہیں، نیب نے نوٹس جاری کیالیکن یہ نہیں بتایاآپ اس کیس میں گواہ ہیں یا کیا ہیں۔

وکیل کا کہنا تھا کہ قانون کے مطابق جب نوٹس جاری کیا جاتا ہے تو بتانا ضروری ہے کس حیثیت میں طلب کیا ہے۔

مزید پڑھیں : اٹک : پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی ڈسٹرکٹ جیل اٹک سے رہا

عدالت نے نیب کو اعظم سواتی کی گرفتاری سے روک دیا اور کہا آپ انکوائری جوائن کریں، نیب آپ کو گرفتار نہیں کرے گی۔

وکیل نے کہا کہ بالکل انکوائری جوائن کریں گے ، نیب درخواست گزار کے خلاف کوئی ایکشن نہ لیں، جس پر قائم مقام ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب محمد علی کا کہنا تھا کہ ہم اس معاملے میں جواب جمع کرائیں گے۔

عدالت نے کہا کہ آئندہ سماعت تک نیب درخواست گزار کو گرفتار نہ کرے اور سماعت 16 جولائی تک ملتوی کردی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں