اسلام آباد: چیئرمین نیب جسٹس(ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ نیب کا ایمان کرپشن فری پاکستان ہے۔
تفصیلات چیئرمین نیب جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ بدعنوانی تمام برائیوں کی جڑ ہے،نیب وائٹ کالر کرائم،میگا کرپشن کیسز کو منطقی انجام تک پہنچائےگی،نیب کا ایمان کرپشن فری پاکستان ہے۔
جسٹس(ر) جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ نیب کو 2019 میں 53 ہزار سے زائد شکایات موصول ہوئیں جن میں سے 42 ہزار 760 کو نمٹا دیا گیا۔
چیئرمین نیب نے کہا کہ اقتصادی فورم، ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان نے نیب کی تعریف کی ،پلڈاٹ،مشال پاکستان نے بھی بدعنوانی کے خاتمے کے لیے نیب کی تعریف کی۔
انہوں نے بتایا کہ نیب کی کارکرگی کو مزید بہتر بنانے کے لیے پراسیکیوشن کو فعال کیاگیا،ہیومن ریسورس ڈیویلپمنٹ،ٹریننگ ریسرچ کو بھی فعال بنایا گیا۔
جسٹس(ر) جاوید اقبال کے مطابق نیب کی بدعنوانی، منی لانڈرنگ، اختیارات کے ناجائز استعمال اور دھوکہ دہی،بینک فراڈ،سرکاری فنڈز میں خورد برد روکنے پر توجہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ نیب نے 2019 کے دوران 1308 شکایات کی جانچ پڑتال کی، نیب نے 1686انکوائری،609 انویسٹی گیشن کو نمٹایا، 2019 میں بدعنوان عناصر سے141.542ارب روپے لے کرخزانے میں جمع کرائے،نیب نے قیام سےاب تک466.069ارب روپے قومی خزانے میں جمع کرائے۔