رمضان شوگر مل کیس، حمزہ اور سلمان شہباز کو نیب نے 30 اکتوبر Hamza Shehbaz
The news is by your side.

Advertisement

رمضان شوگر مل کیس: حمزہ اور سلمان شہباز 30 اکتوبر کو نیب میں‌ طلب

اسلام آباد: رمضان شوگر مل کیس میں حکومتی خزانے سے ادائیگیوں کے معاملے پر اہم پیش رفت ہوئی ہے، جس کے بعد شریف خاندان کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق ملز کے ڈائریکٹرز حمزہ شہباز اور سلمان شہباز کو نیب نے 30 اکتوبرکوطلب کر لیا.

نیب ذرائع کے مطابق رمضان ملز کے لئے مبینہ طورپر سرکاری خزانےسے چنیوٹ میں پل تعمیرکرایا

نیب ذرائع کے مطابق رمضان ملز کے لئے مبینہ طورپر سرکاری خزانےسے چنیوٹ میں پل تعمیرکرایا گیا.

موصولہ اطلاعات کے مطابق پل تعمیر کرنے پر 20 کروڑ سے زائد اخراجات سرکاری فنڈز سے کئے گئے، شہبازشریف نے پل کی تعمیر کے لیے غیرقانونی طور پر احکامات جاری کیے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق رمضان شوگر ملز کیس میں ہونے والی اس پیش رفت کے بعد شریف خاندان کے گرد نیب کا گھیرا تنگ ہوگیا ہے۔ 


مزید پڑھیں: شہباز شریف خواجہ آصف کے خلاف گواہی دے چکے ہیں: پرویز الہیٰ کا دعویٰ


یاد رہے کہ اسپیکر  پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالہیٰ نے گذشتہ دونوں‌ دعویٰ‌ کیا تھا کہ شہباز شریف خواجہ آصف کے خلاف گواہی دے چکے ہیں.

واضح رہے کہ شہباز شریف اس وقت نیب کے زیر حراست ہیں، انھیں اسپیکر کی جانب سے پرڈوکشن آرڈرز کے بعد قومی اسمبلی لیا گیا تھا، جہاں انھوں نے نیب پر سنگین الزامات لگائے تھے.

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں