تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

بڑی خبر: مریم نواز کی نیب پیشی ملتوی، اعلامیہ جاری

لاہور: قومی احتساب بیورو نے کرونا کے پھیلاؤ کے پیش نظر مریم نواز کی کل ہونے والی پیشی کو ملتوی کرنے کا اعلان کردیا۔

نمائندہ اے آر وائی نیوز کے مطابق نیب کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ این سی او سی کی ہدایات کو مدِ نظر رکھتے ہوئے مریم نواز کی کل نیب دفتر میں ہونے والی پیشی کو  ملتوی کردیا گیا ہے۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ نیب کی جانب سے پیشی کی نئی تاریخ کا اعلان مناسب وقت پر کیا جائے گا۔

اعلامیے کے مطابق نیب افسران کا اجلاس ہوا جس میں کرونا کی تیسری لہر سے متعلق جاری ہونے والی این سی او سی کی ہدایات کا جائزہ لیا گیا اجلاس میں بتایا گیا کہ این سی اوسی کی جانب سے ہجوم پر مکمل پابندی عائد کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: مریم نواز کی پیشی، نیب آفس ریڈ زون قرار

یہ بھی پڑھیں: مریم نواز کی نیب میں پیشی، مسلم لیگ ن نے حکمت عملی کو حتمی شکل دے دی

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ این سی او سی کی ہدایات کو مدِ نظر رکھتے ہوئے پیشی کو ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ نیب ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ پیشی کے موقع پر نیب دفترپرپتھراؤکیاگیاتھا جو تحقیقات میں دباؤ ڈالنےکے مترادف تھا۔

واضح رہے کہ نیب کی جانب سے کل مریم نواز کو تحقیقات کے لیے لاہور دفتر طلب کیا گیا تھا، پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں نے رہنماؤں اور کارکنان سمیت مریم نواز کے ساتھ ریلی کی صورت میں جانے کا اعلان کیا تھا۔

خیال رہے نیب نے مریم نواز کو 2مقدمات میں تحقیقات کے لیے 26 مارچ کو طلب کیا تھا، اُن سے نیب کی جے آئی ٹی  چوہدری شوگر ملز، منی لانڈرنگ، جاتی امرا اراضی منتقلی کیس میں تحقیقات کرتی۔

یاد رہے گزشتہ سال 11 اگست کو بھی نیب نے مریم نواز کوطلب کیا تھا مگر ہنگامہ.آرائی کے باعث طلبی منسوخ کردی گئی تھی۔

Comments

- Advertisement -